وقت اشاعت
مطالعے کا وقت: 1 منٹ
- خیبر پختونخوا کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 323 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے صرف 217 کا تعلق ضلع بونیر ہے۔
- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب سے تباہی اور شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔
- صوبائی حکومت نے متاثرہ اضلاع کے لیے 800 ملین روپے امدادی فنڈ جاری کیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر کو 500 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔
- نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے۔















