گجرات کے ببر شیروں کو کیا ہو گیا ہے؟

،ویڈیو کیپشنشیر
وقت اشاعت

افریقہ کے علاوہ انڈیا واحد ملک ہے جہاں افریقی نسل کے ببر شیر پائے جاتے ہیں۔ گجرات کےگیر جنگل میں چھ سو سے زیادہ ببر شیر اپنے فطری ماحول میں رہ رہے ہیں۔ لیکن ان دنوں ایک وبائی بیماری سے ایک مہینے میں کم از کم 23 شیر مر چکے ہیں۔ انھیں بچانے کے لیے ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے ۔ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ۔