نیویارک: چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دینے والی خاتون گرفتار

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر سب وے سٹیشن پر ایک شخص کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکیل دیا گیا جس سے اس کی موت ہو گئی ہے۔
کہا جاتا کہ ایک خاتون نے اس شخص کو ایک نمبر لائن والی ٹرین کے سامنے دھکا دیا تھا۔ یہ ٹرین جنوب کی جانب روانہ تھی۔ خاتون کو حراست میں لے لیا گيا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔
نیویارک ڈیلی نیوز کے مطابق ان دونوں کو لنچ کے وقت جائے حادثہ پر بحث کرتے دیکھا گیا تھا۔
بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بھی ایک خاتون تھی۔
عینی شاہدین نے نیویارک پوسٹ اخبار کو بتایا کہ اس میں دو خواتین بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پولیس اور فائر فائٹرز حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ جنوب کی جانے والی ایک دو اور تین نمبر کی ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں۔
منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے نیویارک میں سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں امیدوار انتخاب سے قبل والی رات یہاں اپنے پروگرامز کر رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی





















