سال 2016 کی تصویری جھلکیاں

وقت اشاعت

گذشتہ ایک سال میں لی گئی اہم ترین تصاویر میں سے چند پیش ہیں۔

Jackeline, 26, holds her son who is four months old and born with microcephaly, in front of their house in Olinda, near Recife, Brazil, 11 February 2016.

،تصویر کا ذریعہNacho Doce/REUTERS

،تصویر کا کیپشناس سال کے آغاز میں عالمی سطح پر طبی حوالے سے ہنگامی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب زکا وائرس کی وجہ سے جنوبی امریکہ میں بہت سے بچوں کے پیدائش کے وقت دماغ مکمل طور پر تشکیل نہیں دیے ہوئے تھے۔ اکتوبر 2015 سے برازیل میں ہی تقریباً 4000 کیس رپورٹ کیے گئے۔
Audience member Robin Roy reacts as US Republican presidential candidate Donald Trump greets her at a campaign rally in Lowell, Massachusetts, 4 January 2016.

،تصویر کا ذریعہBrian Snyder/REUTERS

،تصویر کا کیپشنامریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مداح انھیں اپنے پاس دیکھ کر بہت حیران تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جب صدارتی مہم کا آغاز کیا تو ان کی جیت کے امکانات انتہائی کم تصور کیے جا رہے تھے مگر ایک زبردست انتخابی مہم کے بعد وہ کامیاب رہے اور امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے۔
US President Barack Obama and first lady Michelle Obama, right, dance the tango with tango dancers during the State Dinner at the Centro Cultural Kirchner in Buenos Aires, Argentina, on 23 March 2016.

،تصویر کا ذریعہPablo Martinez Monsivais/AP

،تصویر کا کیپشنامریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ میشل اوباما مارچ میں جنوبی امریکہ کے ملک آرجنٹینا کے دورے پر گئیں تو دونوں کو وہاں کا روایتی رقص ٹینگو کرنے کی دعوت دی گئی۔
A demonstrator protesting the shooting death of Alton Sterling is detained by law enforcement near the headquarters of the Baton Rouge Police Department in Baton Rouge, Louisiana, USA, 9 July 2016.

،تصویر کا ذریعہJonathan Bachman/REUTERS

،تصویر کا کیپشننیو یارک سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نرس ایشا ایونز کی یہ تصویر ’بلیک لائفز میٹر‘ کی علامت بن کے سامنے آئی۔
Manhattanhenge' New York, USA - 11 Jul 2016

،تصویر کا ذریعہXinhua/REX/Shutterstock

،تصویر کا کیپشن11 جولائی کو نیویارک میں غروبِ آفتاب ایک ایسے انداز میں دیکھا گیا جس میں بڑی عمارتوں کی وجہ سے برطانیہ کے سٹون ہینج کا منظر یاد آیا۔
A man covered with blood stands near the Bosphorus bridge as Turkish military clash with people at the entrance to the bridge in Istanbul on 16 July 2016

،تصویر کا ذریعہBULENT KILIC/afp

،تصویر کا کیپشنترکی میں حکام کے مطابق 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں تقریباً نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا تھا جس میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی۔
People gather at a mural of singer David Bowie by artist Jimmy C, in Brixton, south London.

،تصویر کا ذریعہTim Ireland/AP

،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق برطانوی گلوکار ڈیوڈ بوئی کا جسدِ خاکی ان کی موت کے بعد جلد ہی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ان کا جنازہ نہیں ہوا کیوں کہ وہ اپنے آخری برسوں میں زیادہ تر الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دیتے تھے۔
Migrants, most from Eritrea, jump into the water from a crowded wooden boat as they are helped by members of an NGO during a rescue operation in the Mediterranean sea, about 13 miles north of Sabratha, Libya, on 29 August 2016.

،تصویر کا ذریعہEmilio Morenatti/AP

،تصویر کا کیپشناقوام متحدہ کے مطابق 2016 میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے سمندر کے ذریعے یورپ آنے والے تارکینِ وطن میں سے 3800 افراد ہلاک ہوئے جو کہ کسی ایک سال میں ایسے تارکینِ وطن کی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
Abbey D'Agostino of the United States (R) is assisted by Nikki Hamblin of New Zealand after a collision during the Women's 5,000m Round 1 - Heat 2 on Day 11 of the Rio 2016 Olympic Games at the Olympic Stadium on 16 August 2016 in Rio de Janeiro, Brazil.

،تصویر کا ذریعہIan Walton/Getty Images

،تصویر کا کیپشنبرازیل میں ہونے والی ریو اولمپکس میں دو کھلاڑیوں کی اس وقت بہت تعریف کی جب گرنے کے بعد ان دونوں نے ایک دوسرے کی مدد کی۔
Usain Bolt of Jamaica competes in the Men's 100m semi-final on Day 9 of the Rio 2016 Olympic Games at the Olympic Stadium on 14 August 2016 in Rio de Janeiro, Brazil.

،تصویر کا ذریعہCameron Spencer/Getty Images

،تصویر کا کیپشنجمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے ریو اولمپکس میں اپنے کیریئر کا نواں طلائي تمغہ جیتا۔
Omran Daqneesh a Syrian boy covered in dust and blood, sits in an ambulance after being rescued from the rubble of a building hit by an air strike in the rebel held Qaterji neighbourhood of the northern Syrian city of Aleppo late on 17 August 2016.

،تصویر کا ذریعہMAHMOUD RSLAN/afp

،تصویر کا کیپشنشام کے شہر حلب میں ایک عمارت پر بمباری کے بعد پانچ سالہ اُمران داقنیش کو بچائے جانے کی یہ درد ناک تصویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر شائع کی گئی۔
Syrian men carrying babies make their way through the rubble of destroyed buildings following a reported air strike on the rebel-held Salihin neighbourhood of the northern city of Aleppo on 11 September 2016.

،تصویر کا ذریعہAMEER ALHALBI/AFP

،تصویر کا کیپشنشام کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے باغیوں کے آخری گروپ کے انخلا کے بعد حلب شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'حلب کو دوبارہ محفوظ کر دیا گیا ہے اور یہ باغیوں کے لیے شدید دھچکا ہے۔' انٹرنیشنل کمیٹی آف دا ریڈ کراس آئی سی آر سی نے 'تمام ان تمام عام شہریوں جو شہر سے نکل جانا چاہتے تھے کے ساتھ ساتھ زخمیوں اور جنگجوؤں کے انخلا' کی تصدیق کی ہے۔'
Devotees carry the idol of Hindu god Ganesh, the deity of prosperity, through a street on the last day of the ten-day-long Ganesh Chaturthi festival in Mumbai, India, 15 September 2016.

،تصویر کا ذریعہSHAILESH ANDRADE/Reuters

،تصویر کا کیپشنممبئی میں ہندو بھگوان گنیش کی مورتی کو ایک دس روزہ فیسٹیول کے دوران مختلف شاہراہوں سے لے جایا گیا۔
People wait to receive food supplies at a processing centre for displaced people In Qayyara, south of Mosul, Iraq. 21 October 2016.

،تصویر کا ذریعہZohra Bensemra/REUTERS

،تصویر کا کیپشنعراق کی افواج اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے آخری گڑھ موصل کی حدود میں داخل ہو گئی جہاں ہزاروں لوگ اشیائے خوردونوش کے طلب گار تھے۔