بغداد کی دیواروں پر رنگوں کی بہار

وقت اشاعت

عراق کے دارالحکومت بغداد میں رضاکاروں کی تنظیم ’امپرنٹ آف ہوپ‘ نے بغیر کسی مالی اعانت کے شہر کی دیواروں کو خوبصورت بنانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنعراق کے دارالحکومت بغداد میں رضاکاروں کی تنظیم امپرنٹ آف ہوپ نے شہر کی دیواروں کو خوبصورت بنانے کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنبغداد پچھلے 15 سالوں میں جنگ کے باعث سیکورٹی کے مسائل سے درپیش رہا ہے۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنحکومت نے دہشت گردی اور خود کش بمباری سے بچاؤ کے لیے پورے شہر میں دیواریں کھڑی کر دیں۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنان دیواروں کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے بٹ کر الگ ہو گئے۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنان سیاہ دیواروں کو دیکھتے ہوئے علی عبدل رحمان نے تہیہ کیا کہ وہ ان کو رنگا رنگ بنایئں گے تاکہ بغداد شہر میں کچھ خوشی واپس آئے۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنانھی جیسے ساڑھے تین سو سے زائد رضاکاروں نے پچھلے دو سالوں میں بغداد کی کئی سو دیواروں کو رنگوں سے سجا دیا ہے۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشناس تنظیم میں ڈاکٹر، بڑھئی، طلبہ، لوہار، اور مختلف پس منظر کے لوگ شامل ہیں
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنشہر کی دیواروں کے علاوہ یہ تنظیم بچوں کے ہسپتال، یتیم خانے، سکول اور دیگر بہت سے عمارتوں پر بھی رنگ کرتی ہیں۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنپچھلے سال کرسمس کے موقع پر اس تنظیم نے ’آور لیڈی آف سیلویشن سیرین کیتھولک چرچ‘ پر بھی رنگ کیا جو کہ 2010 سے دھماکوں کے باعث شکستہ حالات میں تھا۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنعلی اور ان کی تنظیم کا مقصد ہے کہ ’دنیا کے سامنے بغداد کا تاثر بدلیں‘
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنتنظیم کے لیے فنڈنگ حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے اور ابھی تک یورپی یونین اور یونیسیف نے ان کی کچھ امداد کی ہے جس کے مدد سے انھوں نے عراق بھر میں 121 سکولوں میں رنگ اور نقاشی کی۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنعلی کا کہنا ہے کہ اس تنظیم کے کام کی مدد سے وہ چاہتے ہیں کہ عراقی اپنے ملک کا خیال رکھیں اور ذمہ داری لیں۔
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنتنظیم کے ممبران اپنی جیب سے دس ہزار عراقی دینار ماہانہ دہیتے ہیں تاکہ رنگ کرنے کا سامان خریدا جا سکے
عراق

،تصویر کا ذریعہImprint of Hope

،تصویر کا کیپشنعلی کو اپنی تنظیم اور ساتھیوں پر بہت فخر ہے اور ان کا خیال ہے کہ اگر وہ مشرق وسطیٰ کے کسی اور ملک یا یورپ میں ہوتے تو ان کی تنظیم کی زیادہ پذیرائی ہوتی۔