ایتھوپیا میں کچرے کے نیچے دب کر 50 افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہAP
افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیدس ابابا کے نواح میں کوڑے کرکٹ کو اکٹھا کرنے کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شب ہونے والی سلائیڈنگ کے وقت وہاں ڈیڑھ سو افراد موجود تھے جبکہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں۔
وہاں موجود عارضی گھرزمین بوس ہو کر ہزاروں ٹن کوڑے کے نتیجے دب کر رہ گئے ہیں۔
یہ جگہ گذشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دارالحکومت کے کوڑے کرکٹ کو پھینکنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
وہاں کے ایک مقامی رہائشی نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ان کے خاندان کے گھروں کو لینڈ سلائڈ نے نگل لیا۔
'میری ماں اور میری تین بہنیں اس وقت وہیں موجود تھی جب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، اب میں ان سب کی قسمت کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔'
بہت سے لوگ اس جگہ پر رہنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور کچھ نے وہاں مستقل رہائش اختیار کر رکھی ہے۔
یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے قریب ہی حکام افریقہ کا سب سے بڑا پلانٹ لگا رہے ہیں جس میں کوڑے کرکٹ سے توانائی حاصل کی جائے گی۔
یہ منصوبہ ہے کہ چالیں لاکھ افراد پر مشتمل آبادی والے اس شہر کے کوڑے سے بجلی پیدا کی جائے۔



















