فرانس انتخابات: میکخواں کی جماعت کے لیے بھاری کامیابی کے اشارے

میکخوان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمیکحواں کی پارٹی کو پہلے مرحلے میں 30 فیصد سے زیادہ ووٹ مل سکتے ہیں
وقت اشاعت

فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد ایگزٹ پول کے نتائج سے ظاہر ہو رہا ہے کہ صدر امینول میکخواں کی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والی ہے۔

اتوار کو ہوئے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد ایگزٹ کے نتائج میں میکخواں کی پارٹی کو 577 رکنی قومی اسمبلی میں 445 سے زائد سیٹیں مل سکتی ہیں۔

میکخواں کی پارٹی کو وجود میں آئے ابھی ایک سال ہی ہوا ہے اور اس کے کئی امیدواروں کو سیاست کا بہت کم یا بالکل بھی تجربہ نہیں ہے۔

پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ اگلے اتوار کو ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ میکحواں کی پارٹی کو پہلے مرحلے میں 30 فیصد سے زیادہ ووٹ مل سکتے ہیں۔

فرانس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ اگلے اتوار کو ہوگی

اگرچہ ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد بہت کم رہی۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس کی وجہ میکخواں کے حریفوں کے حامیوں میں شکست کی مایوسی ہو سکتی ہے۔

سنہ 2012 میں ہونے والے پہلے مرحلے کی میں پولنگ کی شرح 57.2 تھی جو اب کی بار کم ہو کر 48.7 ہو گئی تھی۔

اپوزیشن ریپبلکن پارٹی کو 21 اور دائیں بازو کی نیشنل فرنٹ کو 13 فیصد ووٹ ملنے کی امید ہے۔

پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت ملنے کے بعد ہی 39 سالہ میکخواں اقتصادی بہتری اور سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کی سمت میں قدم بڑھا سکیں گے۔

ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ ووٹروں نے دکھایا ہے کہ وہ بہت جلد اہم اصلاحات چاہتے ہیں۔