مینار میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اتارا گیا

،ویڈیو کیپشنلوگوں کو سیاحتی مینار سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا گیا
وقت اشاعت

برطانوی کاؤنٹی ڈورسیٹ میں 13 افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے زمین پر بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ یہ لوگ ایک 174 فٹ اونچے مینار میں پھنس گئے تھے۔

11 عام شہری اور عملے کے دو افراد جنوب مغربی کاؤنٹی ڈورسیٹ کے شہر وائیمتھ میں جوراسک سکائی لائن ٹاور سے اتارا گیا۔

ڈورسیٹ کے امدادی ادارے نے کہا: ’زمین پر اتارنے کے بعد انھیں آرام کرنے اور اپنے حواس میں واپس آنے کے لیے ایک محفوظ جگہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔‘

یہ مینار ساحل کا 360 درجے کا نظارہ فراہم کرتا ہے۔ اس مینار کے منتظم جوراسک سکائی لائن نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک پیغام میں کہا کہ مینار میں لوگوں کے پھنسنے کی وجہ فنی خرابی تھی۔