طوفان کے متاثرین کے لیے پانچ سابق امریکی صدور ایک ساتھ

سابق صدور سٹیج پر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتین سابق امریکی صدور کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی جبکہ دو کا ریپبلکن سے تھا
وقت اشاعت

امریکہ کے پانچ سابق صدور ارما، ہاروی اور ماریا نامی طوفانوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کی مدد کے لیے منعقد کیے جانے والے کنسرٹ میں شریک ہوئے۔

سابق صدر براک اوباما، جارج ڈبلیو بش، جارج ایچ ڈبلیبو بش، بل کلنٹن، اور جمی کارٹر سنیچر کو ٹیکساس میں اکٹھے نظر آئے۔

One America Appeal کے نام سے چلائی جانے والی اس مہم میں حصہ لینے والے ان پانچ میں سے تین سابق امریکی صدور کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی جبکہ دو کا ریپبلکن سے تھا۔

یہ بھی پڑھیے

line

اب تک اس مہم میں 31 ملین امریکی ڈالر اکھٹے کیے جا چکے ہیں۔

رواں برس اگست میں طوفان ہاروی نے جب ٹیکساس میں تباہی مچائی تھی تو اس وقت سیاسی رہنماؤں نے متاثرین کی مدد کے لیے اپیل کی تھی۔

لیڈی گا گا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس کنسرٹ میں لیڈی گاگا نے بھی اپنے فن کا مظاہر کیا

بعد میں فلوریڈا، پورٹوریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز بھی طوفان سے متاثر ہوئے۔

کنسرٹ میں پہلے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں سابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ ’بطور سابق صدور ہم اپنے امریکی ساتھیوں کی بحالی کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیے

line

اس موقع پر جارج ڈبلیو بش کا کہنا تھا ’یہاں لوگ تکلیف میں ہیں لیکن جیسا کہ ٹیکساس کے ایک مکین نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیکساس میں پانی کی نسبت محبت زیادہ ملی ہے‘۔

پانچوں سابق امریکی صدور کنسرٹ کے آغاز سے قبل اس وقت سٹیج پر اکٹھے نظر آئے جب ملک کا قومی ترانہ گایا جا رہا تھا۔

کنسرٹ کا آغاز لی گرین ووڈ اور لیڈی گاگا نے کیا۔

امریکہ، سابق صدور

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنقومی ترانے کے دوران پانچوں صدور کی لی گئی ایک تصویر

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کنسرٹ میں شریک نہیں ہوئے تاہم اس کے آغاز سے پہلے انھوں نے ایک پیغام کے ذریعے سابق صدور کی اس کوشش کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

براک اوباما اور جارج ڈبلیو بش نے گذشتہ ماہ اپنی تقاریر میں نام لیے بغیر صدر ٹرمپ پر تنقید کی تھی۔