امریکہ کے مختلف شہروں میں برفباری کی تصاویر

وقت اشاعت

امریکہ کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید برفباری کے بعد وہاں کے درجۂ حرارت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکہ برفباری

،تصویر کا ذریعہJoe Raedle

،تصویر کا کیپشنامریکہ کے مختلف شہر شدید برفباری کے بعد ان دنوں سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سوانا کے فورستھ پارک میں موجود پانی کے ایک فوارے پر برف جم چکی ہے۔ انتہائی سرد طوفان امریکہ کے مشرقی ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث درجۂ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔
امریکہ برفباری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس تصویر میں ایک شخص کو شکاگو میں قائم اپیل سٹور کی چھت سے برف صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکہ میں سردی کے ریکارڈ درجۂ حرارت کی وجہ سے گذشتہ ہفتے کئی افراد ہلاک ہوئے۔
امریکہ برفباری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست میسی چیوسٹس میں ہاربر نامی بندرگاہ میں ایک کشتی برف سے ڈھک چکی ہے۔ موسمِ سرما کا طوفان فلوریڈا کے مشرقی ساحل سے نیو انگلینڈ کی جانب بڑھ رہا ہے۔
امریکہ برفباری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست شکاگو میں ایک شخص منجمند جھیل کے پاس سے گزر رہا ہے۔
امریکہ برفباری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنواشنگٹن ڈی سی میں ایک شخص گرم بائلر کے نزدیک لیٹا ہوا ہے۔ امریکہ کے مختلف علاقوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
امریکہ برفباری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشکاگو میں شدید سردی کے باوجود ایک نوجوان سائیکل چلا رہا ہے۔
امریکہ برفباری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبدھ کو شکاگو میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور دریا کے کنارے برف جم گئی۔