امریکہ میں برفانی طوفان کے بعد ریکارڈ سردی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شمالی امریکہ کا مشرقی ساحل ریکارڈ ٹھنڈک میں منجمد ہو رہا ہے اور یہ اس دھماکہ خیز طوفان کے ایک دن شروع ہوا جس نے برف کو جنوب میں فلوریڈا تک پہنچا دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکہ اور کینیڈا کے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 29 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کینیڈا کے نوا سکوٹیا میں تیز ہواؤں نے دسیوں ہزار گھروں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
طوفان کے سبب اٹھنے والی اونچی اونچی لہریں جو نیو انگلینڈ کے ساحل کے حصوں میں سیلاب کا سبب بن گئی تھیں وہ منجمد ہو گئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اطلاعات کے مطابق اس شدید موسم میں ابھی تک امریکہ 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کینیڈا میں مرنے والوں کی تعداد دو ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شمالی اور جنوبی کیرولینا میں چار اموات ٹریفک حادثات کے سبب ہوئیں جبکہ باقی اموات وسکانسن، کنٹکی اور ٹکسس میں ہوئیں۔
فلاڈلفیا میں ایک کار ایک ڈھلان پر نہ رک سکی اور وہ ایک ٹرین سے جا ٹکرائي جس میں کار میں سوار شخص کی موت ہو گئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ورجینیا میں ایک لڑکی سلیج کرتے ہوئے ایک کار سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئی جبکہ ایک 75 سالہ شخص کی برف کے تودوں سے ٹکرانے سے موت ہو گئی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ماہرین کا کہنا ہے کہ مبنیہ 'بم سائکلون' نے جنوب میں کریبیائی سمندر سے رطوبت اور قوت حاصل کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جمعے کو 1200 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ چار ہزار دوسری پروازیں روک دی گئیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیو ہیمپ شال کے ماؤنٹ واشنگٹن کے موسم کو دنیا کے خراب ترین موسم کا اعزاز حاصل ہے وہاں جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب منفی 67 سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
۔



















