20 سال تک وقت جیسے تھم سا گیا ہو

فرنیچر

،تصویر کا ذریعہKALKIDAN YIBELTAL/BBC

،تصویر کا کیپشنیہ فرنیچر دو دہائی قبل ایتھوپیا میں ایریٹریا کے آخری سفیر نے استعمال کیا تھا
وقت اشاعت

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ایریٹریا نے سنہ 1998 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ پر اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ 1998 کے بعد 2018 میں جب ایریٹریا نے اپنے سفارتخانے کے دروازے کھولے تو وہاں دھول مٹی میں لپٹا فرنیچر، گاڑیاں اور یہاں تک کہ بیئر کی بوتلیں ویسی ہت پڑی تھیں جیسی چھوڑ کر گئے تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2000 میں تنازع ختم ہونے کے بعد حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا ہے۔ سفارتخانے کو کھولنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

یہ تصاویر بی بی سی کی جانب سے سفارتخانے کے اندر سے بنائی گئی ہیں۔

ایریٹریا ایمبسی

،تصویر کا ذریعہKALKIDAN YIBELTAL/BBC

،تصویر کا کیپشنان گاڑیوں کو ادیس ابابا میں سفارتخانے کی عمارت میں ہی رکھا گیا تھا
ایریٹریا ایمبسی

،تصویر کا ذریعہKALKIDAN YIBELTAL/BBC

،تصویر کا کیپشنوائن، بیئر اور زیتون کے تیل کی یہ بوتلیں ایک کریٹ میں پڑی ملیں
ایریٹریا ایمبسی

،تصویر کا ذریعہKALKIDAN YIBELTAL/BBC

،تصویر کا کیپشنصدر اسائس افوارکی نے سفارتخانے میں اپنے میزبان وزیراعظم ابیے احمد کے ہمراہ 20 سالوں میں پہلی مرتبہ ایریٹریا کا پرچم بلند کیا۔۔۔۔
ایریٹریا ایمبسی

،تصویر کا ذریعہKALKIDAN YIBELTAL/BBC

،تصویر کا کیپشن۔۔۔۔(بائیں جانب) صدر اسائس اور (دائیں جانب) وزیراعظم ابیے احمد نے جب سفارتخانے کی عمارت کو دورہ کیا تو ان کے ہمراہ صحافی بھی موجود تھے
ایریٹریا ایمبسی

،تصویر کا ذریعہKALKIDAN YIBELTAL/BBC

،تصویر کا کیپشنسٹاف اور عمارت کی مرمت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ تو نہیں جانتے کہ ان تصاویر میں کون لوگ ہیں لیکن ان کے خیال میں یہ سابق سفارتی اہلکاروں کے رشتہ دار ہوں گے
ایریٹریا ایمبسی

،تصویر کا ذریعہKALKIDAN YIBELTAL/BBC

،تصویر کا کیپشنایک سرکاری تقریب کے دوران ایتھوپیا کے وزیراعظم ابیے نے سفارتخانے کی چابیاں ایریٹریا کے صدر کے حوالے کیں
ایریٹریا ایمبسی

،تصویر کا ذریعہKALKIDAN YIBELTAL/BBC

،تصویر کا کیپشناس موقع پر دونوں سربراہان کا بینڈ کے ساتھ استقبال کیا گیا، ایریٹریا کا سفارتخانہ دوبارہ سے کھولا جانا ایتھوپیا کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایک بار پھر سے تعلقات استوار کرنے کی ایک کڑی ہے

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں