ترکی: ’مجھے پینٹنگ کی وجہ سے جیل بھیج دیا گیا‘
وقت اشاعت
دنیا بھر میں کئی سو صحافی اپنا کام کرنے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نامی تنظیم کے مطابق ان میں سب سے بڑی تعداد ترکی میں ہے۔ ذہرہ ڈوگن ایک کُرد صحافی ہیں جن کا تعلق ترکی سے ہے۔ انھوں نے دو سال سے زیادہ کا عرصہ جیل میں ایک پینٹنگ کی وجہ سے گزارا۔ اُن کی کہانی کو عالمی شہرت اُس وقت حاصل ہوئی جب معروف مصور بینکسی نے 2018 میں ایک فن پارہ بنایا، جس میں اُن کی رہائی کی اپیل کی۔ جیل میں زہرہ ڈوگن نے خفیہ طور پر ایک اخبار نکالا اور اسے ایسے مواد سے رنگا جسے انھوں نے خود بنایا۔ اب جب اُن کو رہا کر دیا گیا ہے تو وہ اُن سب کے لیے آواز اُٹھاتی ہیں، جنہیں خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اُن کی کہانیوں کو پھیلانے کی کوشش کرتی ہیں۔