سنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے برطانوی خاتون چلتی گاڑی سے گر گئیں

،تصویر کا ذریعہGoogle
برطانیہ کی کاؤنٹی سرے کے ہائی وے ایم 25 پر ایک خاتون چلتی گاڑی سے باہر لٹک کر ویڈیو بناتے ہوئے سڑک پر گر پڑیں۔
سرے پولیس کے ٹریفک یونٹ نے ٹویٹ کی کہ وہ جنکشن سکس اور کلیکٹ لین سروسز کے درمیان ایسی لین میں گریں جس پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری تھی۔
خاتون کو شدید چوٹیں تو نہ آئیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت تھیں کہ 'شدید زخمی یا ہلاک' نہیں ہوئیں۔
طبی عملے نے انھیں موقع پر ہی امداد فراہم کی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں روڈز پولیسنگ یونٹ نے کہا: 'اگلی سیٹ پر موجود مسافر سنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے ایم 25 پر گاڑی سے باہر لٹک رہی تھیں۔ پھر وہ گاڑی سے گر گئیں اور لائیو لین میں جا پڑیں۔‘
'یہ صرف قسمت ہی ہے کہ وہ شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوئیں۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter/@SurreyRoadCops
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا: 'افسران کو ایم 25 پر جنکشن سکس اور کلیکٹ لین سروسز کے درمیان دوپہر ڈیڑھ بجے کے کچھ بعد یہ اطلاعات موصول ہونے پر بلایا گیا کہ ایک چلتی گاڑی سے خاتون گر گئی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 'خاتون کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور ان کے زخم زندگی بدل دینے والے یا تشویش ناک نہیں ہیں۔'























